عراق میں داعش کے ہاتھوں شہید ہونے والی تاریخی مسجد کی یونیسکو کے تعاون سے تعمیر نو

پیر 17 دسمبر 2018 10:30

بغداد۔ 17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) عراق میں داعش کے ہاتھوں شہید ہونے والی قدیم مسجد کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی عراقی شہر موصل کی النوری مسجد کو گزشتہ برس داعش کے جنگجوئوں نے اس وقت تباہ کیا تھا، جب وہ عراقی فورسز کے خلاف برسرپیکار تھے۔ بارہویں صدی کی اس مسجد کی تعمیر نو کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ برائے ثقافت یونیسکو بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بھی اس مسجد کے لیے 50 ملین ڈالر ادا کیے ہیں۔