عراقی صدر نے برطانوی شہریت ترک کر دی

پیر 17 دسمبر 2018 10:30

عراقی صدر نے برطانوی شہریت ترک کر دی
بغداد۔ 17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) عراق کے صدر برھم صالح نے آئین پرعمل درآمد کرتے ہوئے برطانوی شہریت ترک کر دی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق عراقی ایوان صدر کے ترجمان لقمان الفیلی نے بتاہا کہ صدر برھم صالح اپنی برطانوی شہریت سے دست بردار ہوگئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ برھم صالح نے صدر منتخب ہونے کے بعد دوہری شہریت ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ آئین کے تحت وہ ریاست کا اعلیٰ ترین منصب اپنے پاس رکھتے ہوئے کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں رکھ سکتے۔ وہ برطانوی شہریت ترک کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :