Live Updates

چیف جسٹس آف پاکستان کا دورہ تُرکی

تُرک کمپنی نے ڈیمز فنڈ میں عطیہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 دسمبر 2018 11:04

چیف جسٹس آف پاکستان کا دورہ تُرکی
استنبول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر2018ء) : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار استنبول پہنچ گئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے۔ چیف جسٹس لاہور ایئر پورٹ سے تُرکی روانہ ہوئے جہاں سے وہ سعودی عرب جائیں گے اور عمرہ ادا کرنے کے بعد 22 دسمبر کو واپس لاہور پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایک تُرک کمپنی کی چیئرپرسن نور گوکمین نے ملاقات کی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تُرک کمپنی کی چیئر پرسن نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ڈیمز فنڈ کے لیے 13 لاکھ 80 ہزار روپے کا عطیہ دیا۔ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ریٹائرمنٹ کے بعد دیامر بھاشا مہمند ڈیمز کی فنڈ ریزنگ کے لئے امریکہ اور کینیڈا بھی جائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ملک بھر میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ڈیمز فنڈ قائم کیا گیا جس میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کی اپیل کے بعد یہ سلسلہ مزید تیز ہو گیا ۔

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم کئے جانے والے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ حال ہی میں ہاشو گروپ کے مالک اور پاکستان کے معروف بزنس مین صدر الدین ہاشوانی نے ڈیم فنڈ میں 60 کروڑ روپے کی کثیر رقم عطیہ کر دی۔دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء (''DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018'') رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات