سعودی عرب میں پہلا ویکسین سینٹر قائم

پیر 17 دسمبر 2018 11:10

․ جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (کاوسٹ) نے اپنے ہاں ویکسین تیار کرنے اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے مشرق وسطیٰ کا پہلا ویکسین سینٹر قائم کردیا۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی و صنعت و معدنیات انجینئر خالد الفالح اور اس منصوبے میں شامل دیگر فریق کی نمائندہ شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

ان میں کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی نیز آر پی ڈی سی اور سعودی ویکسین کمپنی کے نمائندے شریک ہوئے۔یہ مرکز مملکت میں وبائی امراض کے خطرات سے بچانے میں کلیدی کردارادا کرے گا۔ مرکز کاوسٹ کے کیمپس میں قائم کیا گیا ہے۔ کیمپس ویکسین پر ریسرچ کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے صدر دفتر کی حیثیت کا مالک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :