سعودی وزارت محنت کا مدینہ منورہ میں 41 پیشوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ

پیر 17 دسمبر 2018 11:30

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں 41 پیشوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس میں مقامی خواتین و حضرات ہی تعینات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مدینہ منورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر محنت نے بتایا کہ مدینہ گورنریٹ اور وزارت محنت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت بعض پیشے اور کام سعودیوں کیلئے مختص کر دیئے گئے ہیں۔

وزارت محنت نے 41 پیشوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ کیا ہے جن میں مالز، ہوٹل، بند بازار اور شاپنگ سینٹرز شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروںمیں مقامی مرد و خواتین کو ہی ملازمت دی جائے گی۔ وزارت نے انتباہ دیا ہے کہ سعودائزیشن کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔ وزارت نے اس حوالے سے خلاف ورزیوں اور سزائو ںکا چارٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :