انڈونیشیاکے سوپوتان آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اور دھوئیں کا اخراج جاری

پیر 17 دسمبر 2018 11:30

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں سوپوتان آتش فشاں پہاڑ فعال ہو گیا ہے۔ متعلقہ محکمے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے شمالی صوبے سولاویسی میں واقع سوپوتان آتش فشاں پہاڑ میں دھماکوں کے نتیجے میں پہاڑ کے دہانے سے نکلنے والے راکھ اور دھوئیں کے بادل 4 کلو میٹر کے علاقے میں پھیل رہے ہیں جبکہ یہ راکھ اور دھواں علاقے کی پروازوں کے لئے کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پیسیفک آتشی چیمبر کی زلزلوں اور آتش فشانی بیلٹ پر واقع ملک انڈونیشیا میں 130 فعال آتش فشاں پائے جاتے ہیں۔