Live Updates

انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کر دی

سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی رہنما فیصل رضا عابدی نے صحت جرم ماننے سے انکار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 دسمبر 2018 11:57

انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2018ء) سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فردجرم عائد کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو کیس کی سماعت اے ٹی سی  میں ہوئی۔فیصل رضا عابدی پر اے ٹی سی نے فردجرم عائد کر دی۔سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے صحت جرم ماننے سے انکار کیا ہے۔

آئندہ سماعت پر عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا،جب کہ عدالت سے استدعا کی گئی کہ فیصل رضا عبادی کی طبیعت ناساز ہے اس لیے انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔جس کے بعد عدالت نے فیصل رضا عابدی کا دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ ضرورت پیش آنے کے بعد منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کا ایک اور کیس بھی زیر التوا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ق سپریم کورٹ اورججز کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنےپر عدالت نے فیصل رضا عابدی کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ بدھ 19دسمبرکو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے رہنماء پیپلزپارٹی فیصل رضا عابدی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

واضح رہے فیصل رضا عابدی کو اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کے باہرسے اس وقت گرفتار کیا تھا۔ جب وہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے آئے تھے۔ اس وقت رہنماء پی پی فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔اد رہے توہین عدالت کی کاروائی میں سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء نہال ہاشمی کیخلاف ایکشن لیا اور انہیں نہ صرف گھر جانا پڑا بلکہ جیلکی سزا بھی کاٹنی پڑی۔ اسی طرح ن لیگ کے متحرک رہنماء طلال چودھری، دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کیس میں ناہلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے عدالتوں کے فیصلوں کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کیخلاف بھی کاروائیاں کی جائیں۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں کے خلاف کرپشن کیسز بھی جاری ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات