نواز شریف نے خاتون پارٹی رہنما کو سرخ گلاب پیش کر دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما نورین مسعود گیلانی کو عدلیہ مخالف نعروں سے متعلق کیس میں ضمانت ملنے پر پھول پیش کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 دسمبر 2018 12:19

نواز شریف نے خاتون پارٹی رہنما کو سرخ گلاب پیش کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے لیگی خاتون کارکن کو سرخ گلاب پیش کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما نورین مسعود گیلانی کو ضمانت دے دی ہے۔خاتون رہنما کی عدالیہ مخالف نعروں میں ضمانت ہوئی۔جس کے بعد نورین مسعود گیلانی احتساب عدالت آئیں اور نواز شریف سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر نواز شریف نے خاتون رہنما نورین مسعود گیلانی کو سرخ گلاب پیش کیا۔نواز شریف نے نورین مسعود گیلانی کو ضمانت ملنے پر پھول پیش کیا۔نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔خیال رہے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریفکے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت(آج)پیر کو دوبارہ ہو گی ،ْ سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ محمد حارث فلیگ شپ ریفرنس میں حتمی دلائل دیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت(آج)پیر کو دوبارہ ہو گی۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث فلیگ شپ ریفرنس میں حتمی دلائل دیں گے۔جب کہ دوسری طرف بتایا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیر اعظم نواز شریف آج پیر کو پارٹی صدر شہباز شریف سے پالیمنٹ ہائوس میں اپوزیشن لیڈر کے روم میں ملاقات کریں جس میں سینٹ اور قومی اسمبلی کے رواں اجلاس ،خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر ،پارٹی میں تنظیم سازیاور دیگر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گااسکے علاوہ ملاقات کے بعد شہباز شریف نے پارٹی کی سینئر 22 ارکین پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں قائمہ کمیٹیوں کے چئیر مین اور  پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لئے 4 ارکان کے ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی