کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 دسمبر 2018 12:23

کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر2018ء) : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ اور آس پاس کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز 49 کلو میٹر دور مشرق کا علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 50 فٹ تھی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں کافی خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔