رنبیر کپور کا لو رنجن کی فلم کی پیشکش سے انکار کرنے کا امکان

پیر 17 دسمبر 2018 12:47

رنبیر کپور کا لو رنجن کی فلم کی پیشکش سے انکار کرنے کا امکان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فلم ساز لو رنجن کی نئی فلم کی پیشکش سے انکار کرنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے اجے دیوگن کے ہمراہ 2010ء میں بنائی گئی فلم ’’راج نیتی‘‘ کے بعد فلم ساز لو رنجن کی نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونا تھا جس کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے لیکن اب خبریں سامنے آہی ہیں کہ رنبیر کپور کو ایک اور بڑی فلم کی پیشکش کی گئی ہے اور دونوں فلموں کی عکسبندی ایک ساتھ کی جائے گی جس کے باعث رنبیر فلم ساز لو رنجن کی فلم کی پیشکش سے انکار کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :