Live Updates

وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا امکان

نئے وزارتوں کے لیے 6 سے 7 نام زیر غور، اتحادیوں کو مزید خوش کرنے کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 دسمبر 2018 12:42

وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2018ء) : وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر مزید توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ میں دو سے تین وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔نئے وزراء کے لیے اتحادیوں سمیت  پاکستان تحریک انصاف کے 6 سے 7 نام زیر غور ہیں۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کو مزید خوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد  اتحادی جماعت میں سے بھی ایک اور وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

ایک وفاقی وزیر اور دو وزرائے مملکت شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ نئے وفاقی وزیر کو اعظم سواتی کی جگہ سائنس ایند ٹیکنالوجی کا قلمدان بھی دیا جا سکتا ہے۔ اعظم سواتی کے مستعٰفی ہونے کے بعد سائنس ایڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان خالی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ جب کہ مراد سعید آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی تھی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ مراد سعید اس وقت وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز کے طورپر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر مراد سعید کے وفاقی وزیر مقرر ہونے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء کی کارکردگی جانچنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات