مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت ، مصر نے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا

پیر 17 دسمبر 2018 13:24

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) مصر نے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں جاری صورت حال اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حکام کی جانب سے دھاوے کی کارروائیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔مصری وزارت خارجہ کے بیان میں اسرائیلی جارحیت کے مغربی کنارے اور بقیہ مقبوضہ فلسطینی اراضی میں سکیورٹی کی صورت حال پر ممکنہ اثرات کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مصری حکومت نے حالیہ جارحیت کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صورتحال سے امن عمل کو دوبارہ زندہ کرنے کے واسطے ہونے والی تمام کوششوں کو سبوتاژ کر دے گا۔مصری وزارت خارجہ نے فلسطینی صدر محمود عباس اور فلسطینی قیادت کے لیے مصر کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے حقوق کے حوالے سے مصر کا موقف چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ مصر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔بیان کے مطابق مصر اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر متحرک ہونے کے واسطے اپنے بھرپور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :