ْپارلیمنٹ کو پاکستان کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کی درخواست پر سماعت19جنوری تک ملتوی

پیر 17 دسمبر 2018 13:35

ْپارلیمنٹ کو پاکستان کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کی درخواست پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) لاہورہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کو پاکستان کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کی درخواست پر سماعت19جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ درخواست پر سماعت کی۔درخواست لائرز فائونڈیشن فار جسٹس نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ریاست اپنی طاقت کا استعمال لوگوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے کرتی ہے۔ججز اور فوج کو احتساب کے دائرے میں لایا جائے کیونکہ اسلام میں کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ۔ججز اور فوج کو احتساب کے ادارے میں نہ لانا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ قرار دے جو ججز اور فوجی افسران کے سربراہان کو طلب کر سکتا ہے۔مزید استدعا کی گئی ہے کہ نیب قوانین کا فوجی افسران اور اعلی عدلیہ کے ججز پر اطلاق کا حکم دیا جائے۔