نیب انویسٹی گیشن مکمل کیے بغیر ملزم کو گرفتار کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج

پیر 17 دسمبر 2018 13:35

نیب انویسٹی گیشن مکمل کیے بغیر ملزم کو گرفتار کرنے کا اقدام ہائی کورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) نیب انویسٹی گیشن مکمل کیے بغیر کسی ملزم کو گرفتار کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 10 کے تحت کسی بھی ملزم کو دوران تفتیش گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ملزم کو گرفتاری کی وجوہات بتائے بغیر گرفتاری بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔نیب آرڈیننس کی سیکشن 24اے اور 24 ڈی آئین سے متصادم ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 24 اے اور 24 ڈی کو کالعدم قرار دیا جائے اورتمام گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔