سرینگر میں مشترکہ حریت قیادت کی کال پر احتجاج مارچ کو روکنے کیلئے سخت پابندیا ںنافذ

پیر 17 دسمبر 2018 13:52

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی قابض انتظامیہ نے آج سرینگر کے علاقے بادامی باغ میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر کی طرف مارچ کو روکنے کیلئے پورے سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے ہفتہ کے روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف دی ہے ۔

قابض انتظامیہ نے مارچ کو روکنے سرینگر کے خانیار، رعنا واری ، نوہٹہ ، صفاکدل ، معراج گنج، رام منشی باغ ، مائسمہ اور کرال کھڈ پولیس اسٹیشنوں کی حدود میںخاص طورپر پابندیاں عائد کی ہیں ۔ ہفتہ کے روزضلع پلوامہ کے علاقے کھر پورہ سرنو میں تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی کے دوران اور پرامن مظاہرین پراندھادھند فائرنگ کر کے گیارہ کشمیری نوجوان شہید کر دیے تھے۔