آصف زرداری نے حد میں رہ کرنہیں کھایابلکہ پوراملک کھاگئے ،

انھوں نے جو کیا ان کوڈاکو والی سزا ہوگی،وفاقی وزیر بحری امور شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے منفی پیغام جائے گا، ان کے خلاف نیب میں کیسز ہیں، علی زیدی کی پی این ایس سی کے دورے کے موقع پر گفتگو

پیر 17 دسمبر 2018 14:10

آصف زرداری نے حد میں رہ کرنہیں کھایابلکہ پوراملک کھاگئے ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر بحری امورعلی حیدر زیدی نے کہاہے کہ آصف زرداری نے حد میں رہ کرنہیں کھایابلکہ پوراملک کھاگئے ، انھوں نے جو کیا ان کوڈاکو والی سزا ہوگی، آصف زرداری کوجانناہوگاکیاحلال ہے اور کیاحرام،شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے منفی پیغام جائے گا۔وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے پیرکو پی این ایس سی کادورہ کیا اور لائبریری کاافتتاح کیا۔

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے علی زیدی نے کہا ہمارے پاس 9جہاز رہ گئے، شپ بریکنگ بڑا بزنس تھااب نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہاکہ کے پی ٹی کی زمین پر اب تجاوزات نہیں بن رہیں، پاکستان ہر سال 4.2 ارب ڈالر فریٹ پرخر چ کرتاہے ، فریٹ کم کرنے کے لیے مزید نئے بحری جہازلائیں گے، اقدام سے روز گار کے نئے موقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا پی این ایس ایس سی 2جہاز لایا ہے ، سمندرمیں تیل کیرسا پرخود سے تحقیقات کرائی ، ایک جہاز تھا جو گڈانی شپ بریکنگ کے لیے آیا تھا ، اس جہاز کے کپتان نے تیل سمندر میں پھنک دیا ، جہاز کے کپتان اور جہازکے خریدار کے خلاف کارروائی ہوگی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دارافرادکو نہیں چھوڑا جائے گا۔

آصف زرداری کے بیان پر گفتگوکرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ آصف زرداری نے اپنی حد میں رہ کر نہیں کھایا، ان کو کہتا ہوں تم مغرور ہوں ، انھوں نے جو کیا ان کوڈاکو والی سزا ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا چورڈاکوقاتل کی کوئی عزت نہیں ہوتی، آصف زرداری بچ نہیں سکتے، پتہ نہیں کس کس کی نام پر جعلی اکائونٹ کھولے گئے ، سوچ رہا ہوں بلاول ہائوس میں اپنا شناختی کارڈ پھینک دوں ،آصف زرداری کوجانناہوگا کیا حلال ہے اور کیاحرام ہے، یہ سوچنا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کا کیا کھلا رہے ہیں۔

اسحق ڈارکے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں مفرورہیں۔علی زیدی نے شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بنانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کے لئے کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، چیئرمین پی اے سی کے لئے شہباز شریف کے نام پراتفاق ہواہے، شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے منفی پیغام جائے گا، ان کے خلاف نیب میں کیسز ہیں۔