سوئی نادرن گیس کو فاسٹ ٹریک سکیم کے تحت گیس کنکشن کیلئے ایک لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،

ایک لاکھ 70 ہزار کنکش لگا دیئے گئے، وزرات برائے پٹرولیم ڈویژن

پیر 17 دسمبر 2018 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ نے فاسٹ ٹریک سکیم کے تحت صارفیں کوایک لاکھ نوے ہزار گیس کنکشن کیلئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان کنکشن کی مد میںکمپنی کو چار ارب سات کروڑ روپے ملے ہیں۔اب تک اس فاسٹ ٹریک سکیم کے تحت سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ نے ایک لاکھ ستر ہزار صارفین کے کنکش لگادیئے گیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزرات برائے پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ نے فاسٹ ٹریک سیکم کے تحت ان صارفین کو یہ گیس کنکشن لگاکر دیئے ہیں جن کی طرف سے پچیس ہزار روپے ایمرجنسی فیس جمع کروائی گئی تھی۔ یہ فاسٹ ٹریک سکیم 2014 ء میں اوگراکی منظوری کے بعد شروع ہوئی تھی۔ وزرات کے ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ کی جانب سے ان درخواستوں پر کنکشن نہیں دیئے ہیں جو خالی پلاٹ کیلئے دی گئی تھیں یا پھر مالکان کے درمیان جائیدا د متنازع تھی۔اسی طرح جن کو سی ڈی اے ایل ڈی اے یا ٹی ایم اے کی طرف سے این او سی جاری نہیں کیاگیا تھا ان کو بھی کنکشن نہیں دیئے گئے۔