ْمعاشرے اورحکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے کی بچوں اور اداروں کی بھرپور سرپرستی کریں‘فضل شکور

پیر 17 دسمبر 2018 14:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) رکن صوبائی اسمبلی فضل شکور خان نے کہاہے کہ سپیشل بچوں کیلئے ہر تحصیل کی سطح پر سکولوں کا قیام ضروری ہے ۔ صوبائی حکومت نے سپیشل افراد کے لئے ملازمتوں کے کوٹہ میں اضافہ کردیا گیاہے۔ سپیشل بچوں پر بھرپور توجہ دینا معاشرہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعظم خان سپیشل ایجوکیشن سنٹر چارسدہ کے زیر اہتمام عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں سپورٹس مقابلوں کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹرسپورٹس خیبر پختونخواہ سلیم رضا اعظم خان سپیشل ایجوکیشن کے کوارڈینیٹر بصرعلی ،سردار اکبر، گل وحیدسالارزئی ،علی اکبر ،فرہاد علی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اعظم خا ن سپیشل ایجوکیشن سنٹراور بیگم نسیم ولی خان بلائنڈ سکول کے طلبا وطالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اورجسمانی کرتب پیش کیے ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے فضل شکور خان ڈائریکٹرسپورٹس سلیم رضا اوردیگرنے کہاکہ حکومت اورمعاشرہ کے مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ان بچوں اور اداروں کے بھرپور سرپرستی کرے ۔

اوران کے تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دے انہوں نے کہ چارسد ہ کے تینوں تحصیلوں میں سپیشل بچوں کے لئے تعلیم ادارے قائم کرینگے اورکہاکہ اپنے حلقہ میں تمام اداروں کا دورہ کر کے بہتر ی لانے کے لئے اقدامات اٹھا ئے جائیں گے ۔