ترک وزیر داخلہ کا پاکستان پہنچنے پر وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے استقبال کیا

پیر 17 دسمبر 2018 14:30

ترک وزیر داخلہ کا پاکستان پہنچنے پر وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے استقبال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو پاکستان پہنچے تووزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سلیمان سوئیلو کا استقبال کیا۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ کی آمد کے فوری بعد دونوں وزرائے داخلہ میں غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی۔