آئی ایس ایف ایوب میڈیکل کالج کے انتخاب، ڈاکٹر فضل شہاب صدر اور اجلال علی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 17 دسمبر 2018 14:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) انصاف سٹوڈٹنس فیڈریشن ایوب میڈیکل کالج کے انتخاب میں ڈاکٹر فضل شہاب صدر اور اجلال علی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ کابینہ کا انتخاب باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

دیگر کابینہ میں ڈاکٹر عدنان داوڑ سینئر نائب صدر، ڈاکٹر طارق شاہ آفریدی اور ڈاکٹر حماد خان نائب صدر، ڈاکٹر حمزہ رحمن ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیشہ کی طرح طلباء کے حقوق، سہولیات اور آسانی کیلئے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پیش پیش رہے گی۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کے حوالہ سے بھی انتظامیہ اور حکومت سے باقاعدہ رابطے میں ہیں اور حکومت کے ساتھ ملکر ہسپتال کی حالت مزید بہتر کرنا اولین ایجنڈا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :