اے این پی ضلع ایبٹ آباد کے چیئرمین الیکشن کمیشن نے ایبٹ آباد میں رکنیت سازی مہم شروع کر دی

پیر 17 دسمبر 2018 14:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع ایبٹ آباد کے چیئرمین الیکشن کمیشن سیّد شاہد رضا نے ایبٹ آباد میں رکنیت سازی مہم شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ہوٹل میں رکنیت سازی مہم کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16 حاجی محمد ارشاد، اے این پی کی سابق صوبائی نائب صدر ارم فاطمہ، شہناز راجہ، سردار سجاد، محمد اسحقٰ لالہ سمیت دیگر رہنمائوں اور تمام ویلج کونسلوں کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔

رکنیت سازی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین الیکشن کمیشن سیّد شاہد رضا نے کہاکہ رکنیت سازی کے حوالہ سے نچلی سطح پرکام کر کے نئی رکنیت سازی کر رہے ہیں، اس رکنیت سازی میں آپ کو میرٹ نظر آئے گا۔ ضلع ایبٹ آباد کی ہر یونین کونسل سی25 افراد کو اے این پی میں شامل کرنے والے کونسلرز بنیں گے، یہی لوگ پھر ضلع اور پھر صوبہ میں جائیں گے، آج ہم نے اس رکنیت سازی کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔