ہائر سکینڈری سکول ککوتری ہی پور میں یوم والدین کی تقریب، پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم

پیر 17 دسمبر 2018 14:31

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ہری پور کے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ککوتری میں یوم والدین کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ انگلش تقریر میں ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے محمد زوہیب کو جنرل کونسلر محمد نوید بانڈہ مغلاں کی طرف سے گولڈ میڈل اور نوشاد علی کو سکائونٹنگ میں اعلیٰ کارکردگی پر سکول کی طرف سے گولڈ میڈل دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ککوتری ہری پور میں یوم والدین کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جنرل کونسلر محمد نوید بانڈاں مغلاں تھے جبکہ تقریب کی صدارت چیئرمین پی ٹی سی محمد نذیر نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر تیمور خان نے سکول کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی نتائج کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی ہماری کارکردگی اعلیٰ رہی ہے، امسال کھیلوں کے مقابلوں میں جٹی پنڈ زون نے ادبی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی جن میں ملک ارشد خان نے مالی معاونت کے علاوہ سکول کو بہترین سائونڈ سسٹم دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ محمد نوید کونسلر، مسعود جاوید، نازک محمود یوتھ کونسلر، صوبیدار ظفر اقبال، محمد اصغر اعوان، گلزار خان بانڈہ مغلاں نے اپنے خطاب میں سکول کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور اس کا سہرا سکول کے پرنسپل ڈاکٹر تیمور خان کو دیا جنہوں نے سکول کا چارج سنبھالا ہے تو سکول دن دگنی رات چگنی ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے۔ اس موقع پر تمام مہمانان گرامی نے سکول کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :