مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملک میں تعلیم کا فروغ چاہتی ہے، قائدین کا طلبہ کنونشن سے خطاب

پیر 17 دسمبر 2018 14:31

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیش کے زیر اہتمام ’’نوید سحر‘‘ طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس سے قائدین ایم ایس او پاکستان نے خطاب کیا۔ قائدین کا کہنا تھا کہ ایم ایس او پاکستان کے تمام دینی اور عصری اداروں میں کام کر رہی ہے، ایم ایس او پاکستان میں تعلیمی انقلاب کے ذریعہ کامیابی چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

کنونشن سے ایم ایس او پاکستان سپریم کونسل کے سربراہ ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ، رانا محمد ذیشان مرکز ناظم عمومی، مہتاب حمید ایڈووکیٹ، شہزاد احمد عباسی مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد حنیف، صوبائی ناظم محمد سعید ہزاروی صوبائی ناظم عمومی، ناظم تربیتی امور، گل اکرام ہزاروی، حافsظ عبدالقادر ہزاروی، ناظم اطلاعات ایم ایس او خیبر پختونخوا نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :