دینی مدارس نے ہمیشہ معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دینے کا کام کیا، مولانا ڈاکٹر عادل خان کا ''پیغام مدارس کانفرنس '' سے خطاب

پیر 17 دسمبر 2018 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماء مولانا ڈاکٹر عادل خان اورمولانا قاضی عبدالرشید نے کہا ہے کہ دینی مدارس محبت اور امن کا درس دے رہے ہیں، عوام کا جب تک دین سے رشتہ باقی ہے مدارس چلتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ''پیغام مدارس کانفرنس '' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مولانا ڈاکٹر عادل خان نے کہا کہ دینی مدارس نے ہمیشہ معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دینے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐ اور دینی مدارس کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا دینی مدارس اسلامی معاشرے کی اہم ضرورت ہیں اور جب تک پاکستانی قوم میں دین سے محبت اور وابستگی موجود ہے تب تک کوئی دینی مدارس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مدارس میں صرف قرآن و سنت کا درس دیا جاتا ہے۔اس موقع پر مولانا ظہورعلوی اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :