Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

ترک وزیر داخلہ نے بھی وزیراعظم پاکستان کو ترکی کے دورے کی دعوت دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 دسمبر 2018 13:50

وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دےد ی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی آج ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ برائے مملکت شہریار آفریدی بھی موجود تھے۔عمران خان نے ترک وزیر داخلہ کا وزیراعظم آفس میں استقبال کیا۔

ترک وزیر داخلہ نے ویزاعظم پاکستان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترکی نے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ترک وزیر داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے پاک ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر ترکی کے صدر طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اورانہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔ ترک صدر نے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا تھا۔ طیب اردگان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا تھا۔

جب کہ عمران خان نے بھی جون میں ہونے والے انتخابات میں طیب اردگان کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی تھی۔عمران خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا تھا کہ دعا ہے کہ اردگان کا نیا دورِصدارت ترک عوام کیلئے مزید استحکام اور خوشحالی کا موجب بنے۔واضح رہے کہ 15 سال سے اقتدار میں رہنے والے رجب طیب اردگان نےترک صدارتی انتخاب میں بھی کامیابی حاصل کی تھی ،ْترک الیکشن کمیشن نے رجب طیب اردگان کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کا اعلان کیا تھا،ْاردگان کو 53اعشاریہ 8 فیصد اور حزب اختلاف کے رہنمامحرم انجیکو 30اعشاریہ 1 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات