پاکستانی طلبا ''آئس'' نامی نشے کے عادی ہو گئے
''آئس'' کے عادی افراد 10 سے 12 گھنٹے حیرت انگیز حد تک چُست رہتے اور جاگتے رہتے ہیں
سمیرا فقیرحسین پیر 17 دسمبر 2018 13:59
(جاری ہے)
''آئس'' نامی یہ نشہ کسی بھی شخص کو اپنا اس قدر عادی بنا لیتا ہے کہ اگر کوئی نشے کا عادی شخص خود بھی اس سے چھُٹکارا حاصل کرنا چاہے تو ایسا نہیں کر سکتا۔
لہٰذا تمام طلبا کو ہدایت کی جاتی ہے کہ صرف گریڈز لینے اور ذہنی صلاحیت بڑھانے کی خاطر ہرگز اس نشے کا عادی نہ بنیں اور منشیات سے گریز کریں۔گذشتہ برس شہر اقتدار کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال کافی عام ہو گیا تھا جس نے نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ جان لیوا نشے کے بے دریغ استعمال کے لیے منشیات فروشوں نے نشہ کرنے کے نت نئے طریقے بھی ڈھونڈ نکالے۔ آئس کے علاوہ آکسیجن شاٹس اور پار ٹی ڈرگز نوجوان نسل میں زیادہ مقبول ہیں۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کا بے دریغ استعمال نوجوان نسل کے مستقبل کی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ 3500 سے 4000 روپے میں ایک گرام منشیات خرید کر 20 سے 25 افراد اپنے نشے کی لت پوری کر لیتے ہیں۔ یہی نہیں حکومت کی جانب سے شراب، کوکین، گردہ اور چرس کی تعلیمی اداروں کے اندر سپلائی اور استعمال کو روکنے کے اقدامات کے بعد نوجوان نسل کو برباد کرنے والے مافیا نےچاکلیٹ ،چیونگم، لالی پاپ،انرجی ڈرنکس اور خشک دودھ کی صورت میں نئے نشہ کو تعلیمی اداروں میں متعارف کروایا گیا تھا۔چیونگم اور چاکلیٹ میں ایسے کیمیکل موجود ہیں جس کے استعمال سے نشہ تو ہوتا ہے مگر دماغ سُن ہوجاتا ہے۔ ایک رپورٹ کےمطابق یہ نشہ آور چیزیں تھائی لینڈ، بھارت اور سنگاپور سے اسمگل ہوکر پاکستان آ رہی ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹرز نے اسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کے والدین کو تلقین کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کے دوست احباب سے متعلق بھی پوری طرح باخبر رہیں تاکہ وہ اپنے بچے کو نشے جیسی لعنت کا عادی بننے سے بچا سکیں۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.