چوہدری غلام عباس کی 51ویں برسی کل منائی جائے گی،

آزادکشمیر کے صدر و وزیر اعظم کی طرف سے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی

پیر 17 دسمبر 2018 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ممتاز کشمیری رہنما چوہدری غلام عباس کی 51ویں برسی آج منگل کو منائی جائے گی۔ صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان، سابق وزیر اعظم سردارعتیق احمد خان کی جانب سے چوہدری غلام عباس کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی جبکہ مسلم کانفرنس کے زیراہتمام فیض آباد میں مرحوم کے مزار پر ہر سال کی طرح اس سال بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے اہم شخصیات خطاب کریں گی جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے برسی کی مرکزی تقریب جموں کشمیر ہائوس میں دن دو بجے ہو گی جس سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور حریت قائدین بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :