ہواوے کمپنی کی اعلیٰ عہدیدار کی گرفتاری تنازعہ،

کینیڈین وزیرِ سیاحت نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا

پیر 17 دسمبر 2018 14:45

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) کینیڈا کی وزیرِ سیاحت نے چینی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجی کی اعلیٰ عہدیدار کی کینیڈا میں گرفتاری کے سبب دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی کے بعد چین کا دورہ ملتوی کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ سیاحت میلانی جولی نے آئندہ ہفتے ہونے والا دورہ چین ملتوی کر دیا ہے۔

وہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کی فروغ کے تقریب میں شرکت کرنے والی تھیں۔ وزیر سیاحت کے ترجمان کے مطابق دورہ ملتوی کرنے پر دونوں ممالک متفق ہیں۔ واضح رہے کہ چینی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجی کی سربراہ مینگ وانزو کو حراست میں لیے جانے کے بعد چین نے کینیڈا کے دو باشندے تحویل میں لے لیے تھے جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی آگئی ہے۔