خیبر پختونخوا یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام کے تحت34خواتین سمیت 115نوجوانوں کی تربیت مکمل

پیر 17 دسمبر 2018 14:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام کے تحت34خواتین سمیت 115نوجوانوں کی کاروباری تربیت مکمل‘کاروباری تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو پہلے مرحلے میں 3سے پانچ لاکھ تک گرانٹ دی جائیگی‘کاروبار کو کامیابی سے آگے بڑھانے والے نوجوانوں کو دوسرے مرحلے میں 14لاکھ تک مزید گرانٹ دی جائیگی‘گرانٹ دینے کی تقریب نشتر ہال پشاور میں19دسمبرکو منعقد کی جائیگی‘ کامیابی سے کاروبار چلانے کے امور سے روشناس کرانے کے لیے لمز یونیورسٹی کے ماہرین نے تین ہفتے تک نوجوانوں کو تربیت دی ہے‘ پروگرام کے تحت 43 نوجوانوں کو پہلے مرحلے میں کاروبار شروع کر نے کے لئے 14 لاکھ تک گرانٹ فراہم کئے جاچکے ہیں‘ اب مزید 115 نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے گرانٹ دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :