پرینیتی چوپڑا کی فلم ’’کیسری‘‘ کے کردار کی پہلی جھلک جاری

پیر 17 دسمبر 2018 14:57

پرینیتی چوپڑا کی فلم ’’کیسری‘‘ کے کردار کی پہلی جھلک جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی فلم ’’کیسری‘‘ کے کردار کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ٹویٹر پر فلم ’’کیسری‘‘ سے اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے فلم کا حصہ بننا باعث فخر ہے جس کے لئے وہ اداکار اکشے کمار، کرن جوہر اور انوراگ باسو کی شکرگزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شائقین آئندہ سال 21مارچ کو یہ فلم دیکھنا نہ بھولیں۔ فلم کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے جس میں پرینیتی پنجاب کی لڑکی اور اکشے سکھ واریئر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :