رنویر سنگھ کے دیپیکا پڈوکون کو رانی کہنے پر دیپیکا کی آنکھوں میں آنسو آ گئے

پیر 17 دسمبر 2018 14:57

رنویر سنگھ کے دیپیکا پڈوکون کو رانی کہنے پر دیپیکا کی آنکھوں میں آنسو ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے دیپیکا پڈوکون کو اپنی حقیقی زندگی کی رانی کہنے پر دیپیکا کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے بھارتی نجی ٹی وی کی ایوارڈز تقریب میں فلم ’’پدماوت‘‘ کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’پدماوت‘‘ میں بے شک مجھے رانی نہیں ملی مگر اصل زندگی میں مجھے رانی مل گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ 6سالوں میں جو کچھ بھی حاصل کیا ہے وہ صرف دیپیکا پڈوکون کی وجہ سے ممکن ہوا ہے کیونکہ انہوں نے مجھے میری بنیادوں سے جوڑے رکھا اور وہ زندگی میں ہر چیز کے لئے وہ دیپیکا کے شکرگزار ہیں اور ان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ جس پر دیپیکا پڈوکون کی آنکھیں خوشی سے بھر آئیں۔

متعلقہ عنوان :