Live Updates

ٹیکسٹائل کے شعبہ کے مالی مسائل ختم کرنے کے لئے ریفنڈز کی جلد اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنایاجائے،خرم مختار

نومبر2018 کے دوران ادائیگیوں کے توازن میں5.28فیصدکی کمی ہوئی ہے جس سے قومی خزانے پر دبائو کم ہوگا،ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز

پیر 17 دسمبر 2018 15:02

ٹیکسٹائل کے شعبہ کے مالی مسائل ختم کرنے کے لئے ریفنڈز کی جلد اور بروقت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(پی ٹی ای ای)کے چیئرمین خرم مختار نے کہا ہے کہ ملک کی مجموعی برآمدات میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات کا حصہ57 فیصد ہے جبکہ مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی)میں شعبہ کا حصہ8.5 فیصد ہے ۔ ٹیکسٹائل کی صنعت زرمبادلہ کے حصول اورمعیشت کا پہیہ چلانے میں اہم کردار کی حامل ہے جس کے مسائل کے خاتمہ سے قومی معیشت کی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکتاہے۔

ایک انٹرویومیںانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت معاشی استحکام کیلئے اقدامات کررہی ہے جس کے مثبت اثرات ظاہر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کے مالی مسائل ختم کرنے کے لئے برآمد کنندگان کے ریفنڈز کی جلد اور بروقت ادائیگی یقینی بنائیں اس سے شعبہ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ رکے ہوئے ریفنڈزکی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نومبر2018 کے دوران ادائیگیوں کے توازن میں5.28فیصدکی کمی ہوئی ہے جس سے قومی خزانے پر دبائو کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کی ترقی سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی اور اس سے ملکی معیشت کے استحکام میں مدد کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ کو بھی کم کرنے میں معاونت حاصل ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات