امریکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی،

پاکستان کی آئی ڈی آر ریٹنگ پہلے بی تھی جس کو اب بی مائنس کردیا گیا زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویش ناک حد تک کمی اور بیرونی قرضوں کی واپسی کے بڑھتے ہوئے بوجھ نے پاکستان کے بیرونی سیکٹر پردباو بڑھا دیا ہے، ریٹنگ ایجنسی فچ

پیر 17 دسمبر 2018 15:05

امریکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی، پاکستان کی آئی ڈی آر ریٹنگ پہلے بی تھی جس کو اب بی مائنس کردیا گیا ہے تاہم پاکستان کی ریٹنگ آئوٹ لک مستحکم ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ریٹنگ ایجنسی فِچ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویش ناک حد تک کمی اور بیرونی قرضوں کی واپسی کے بڑھتے ہوئے بوجھ نے پاکستان کے بیرونی سیکٹر پردباو بڑھا دیا ہے جبکہ اقتصادی مالیاتی صورتحال بھی مسلسل خراب ہورہی ہے جس کے باعث ریٹنگ میں تنزلی کی گئی، رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور انرجی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا۔

ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کامیابی سے پاکستان کے بیرونی سیکٹر کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی لیکن آئی ایم ایف کے پروگرام پر عملدرآمد میں کافی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، چین اور یو اے ای کی طرف سے پاکستان کی امداد سے فوری طور پر پاکستان کی مالیاتی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں تاہم ہمسایہ ممالک سے کشیدگی کے باعث پاکستان کو جغرافیائی رسک ہوسکتا ہے۔