وزیر اعلیٰ پنجاب کا سول سیکرٹریٹ کا طے شدہ دورہ ملتوی

پیر 17 دسمبر 2018 15:06

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سول سیکرٹریٹ کا طے شدہ دورہ ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزددار کا پنجاب سول سیکرٹریٹ کا طے شدہ دورہ ملتوی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرنا تھی اور وزیر اعلی کی متوقع آمد سے قبل سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کئے گئے تھے۔سکیورٹی اداروں کی جانب سے وزیر اعلی آفس اور ملحقہ عمارتوں کی چیکنگ بھی کی گئی ۔ تاہم وزیر اعلیٰ کا دورہ سول سیکرٹریٹ ملتوی کر دیا گیا ۔