دھونی کی اہلیہ کو جوتے پہنانے کی تصویر وائرل

سابق بھارتی کپتان کی اہلیہ نے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 دسمبر 2018 14:38

دھونی کی اہلیہ کو جوتے پہنانے کی تصویر وائرل
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر2018ء) کوئی بھی شخص دنیا میں کتنا یہ طاقتور کیوں نہ ہو لیکن وہ اپنی بیوی کے آگے بے بس ہی نظر آ تاہے کچھ لوگ اسے ” رن مرید‘ ‘ ہونے کے طعنے دیتے ہیں تاہم اکثریت رائے میں یہ محبت ہے جوکہ بالکل درست اصطلاح ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف میدان میں ہے تو دوسری جانب سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اپنی اہلیہ کے جوتے کے تسمے باندھتے ہوئے ایسی تصویر وائرل ہو گئی ہے کہ انٹر نیٹ پر دھوم مچ گئی ہے۔

یہ تصویر بھارتی سابق کپتان دھونی کی اہلیہ سوناکشی نے انسٹا گرام پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”ان جوتوں کی قیمت آپ نے ادا کی تو اب انہیں آپ ہی پھیلائیں گے“،دھونی کی اپنی اہلیہ کے جوتے باندھنے کی اس تصویر پر ان کے مداح بے انتہا محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تصویر میں نظر آرہا ہے کہ دھونی کی اہلیہ نے کالے رنگ کی سکرٹ پہن رکھی ہے جبکہ انہوں نے اس کے ساتھ سفید رنگ کا ٹاپ پہن رکھاہے ،وہ ممکنہ طور پر نئی جوتی خریدنے کیلئے کسی دکان میں موجود ہیں جہاں دھونی ان کے جوتوں کے تسمے باندھ رہے ہیں۔

مہندرا سنگھ دھونی ٹیسٹ کرکٹ کے ریٹائرمنٹ کے باعث ان دنوں کرکٹ کے میدانو ں سے دور اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزاررہے ہیں اور گاہے بگاہے اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ، گزشتہ دنوں ان کی اپنی بیٹی زیوا کے ساتھ مستیاں کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس پر لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹس کیے تھے ۔