ڈیم نہ ہونے سے ہرسال اربوں ڈالر کا پانی ضائع ہو جاتا ہے، صدر پاکستان کسان بورڈ

پیر 17 دسمبر 2018 15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان کسان بورڈ فیصل آباد کے صدر میاں ریحان الحق نے کہاہیکہ چھوٹے و بڑے ڈیمز کی تعمیر شروع نہ ہونے اور آبی ذخائر کی کمی کے باعث ہر سال اربوں ڈالر کا پانی ضائع ہو جاتا ہے، اگست 2017ء سے نومبر 2018ء تک 40ملین ایکڑ فٹ پانی سمندی کی نذر ہونے سے بہت بڑے پیمانے پر زرخیز زمین بنجر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا کہ منگلا ، تربیلا ، چشمہ میں سلٹ جمع ہونے سے ان کی پانی زخیرہ کرنے کی گنجائش میں 32فیصد تک کمی ہو چکی ہے جبکہ دیگر آبی ذخائر میں بھی پانی کی گنجائش 18.71سے کم ہو کر 12.76ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ہے۔ انہوںنے حکومت سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیمز کی تعمیر کیلئے اقدامات کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی زخیرہ کر کے آبپاشی اور توانائی کے حصول کیلئے مصرف میں لایا جا سکے۔