جنوبی کوریا کا آئندہ سال محدود بنیادوں پر ’’ٹیلی میڈیسن سروس‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 17 دسمبر 2018 15:15

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) جنوبی کوریا نے آئندہ سال محدود بنیادوں پر ’’ٹیلی میڈیسن سروس‘‘شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کی حکومت کو یہ سروس شروع کرنے کے لئے ایک لاکھ ڈاکٹرز کی نمائندہ کورین میڈیکل ایسوسی ایشن کی انتہائی مخالفت کا سامنا ہے تاہم وہ اپنے نئے میڈیکل سپورٹ کیئر نظام کے تحت ’’ٹیلی میڈیسن سروس‘‘شروع کرنے کی خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی کورین وزیر برائے اقتصادیات اورخزانہ ہونگ نام کیکے مطابق ٹیلی میڈیسن سروس، انٹرنیٹ بیس معیاری ہیلتھ کیئر کا نام ہے جو ایسے دور دراز علاقوں اور سمندری مقامات کے لئے ہو گی جہاں ڈاکٹرز کی دستیابی ممکن نہیں ہے۔ٹیلی میڈیسن کے مریضوں میں ڈیپ سی ماہی گیر،ریکورٹ علاقوں کے رہائشی، محاذ پر تعینات فوجی اور قیدی ہو سکیں گے۔جنوبی کوریا نے اگست میں ٹیلی میڈیسن کے پائلٹ پروگرام میں 7 ریمورٹ جزیروں کی5,300 افراد شامل کیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :