اسلام آباد ہائیکورٹ:عمرقید کے13سالہ ملزم بچے کو بری کرنے کا حکم

سلمان خان نامی بچے کو ٹرائل کورٹ نے منشیات اسمگلنگ میں عمرقید کی سزا سنائی تھی،بچے کی رہائی کا حکم چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 دسمبر 2018 15:33

اسلام آباد ہائیکورٹ:عمرقید کے13سالہ ملزم بچے کو بری کرنے کا حکم
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمرقید کے13ملزم بچے کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ سلمان نامی بچے کو ٹرائل کورٹ نے منشیات اسمگلنگ میں عمرقید کی سزا سنائی تھی،بچے کی رہائی کا حکم چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں منشیات اسمگلنگ میں عمرقید سزا پانے والے سلمان کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

اجمل خان خٹک ایڈووکیٹ نے کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں دلائل دیئے۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بچے کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالتی فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بچے کے لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

سلمان خان نامی13سال کے بچے کوٹرائل کورٹ نےعمرقید کی سزا سنا رکھی تھی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقریر کیس میں (ن) لیگی خواتین رہنمائوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی پیشی میں یکجہتی کریں لیکن گالیاں نہ دیں ،ْعجیب مذاق بن گیا ہے جس کا جی چاہتا ہے وزیراعظم، آرمی چیف اور اداروں کو گالیاں دیتا ہے۔ کچھ تو ایسے ہیں جو پاکستان کو بھی گالیاں دیتے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں مسلم لیگ(ن)کی خواتین کارکنوں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی اور لیگی کونسلر ثمینہ شعیب اور نورین گیلانی عدالت میں پیش ہوئیں۔

ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد ان کی ضمانت منظور کرلی۔ خواتین کارکنان پر الزام ہے کہ انہوں نے نواز شریف کی تاحیات نااہلی فیصلے کے وقت سپریم کورٹ کے باہر عدلیہ مخالف نعرے بازی کی تھی۔اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے عجیب مذاق بن گیا ہے جس کا جی چاہتا ہے وزیراعظم، آرمی چیف اور اداروں کو گالیاں دیتا ہے۔کچھ تو ایسے ہیں جو پاکستان کو بھی گالیاں دیتے ہیں۔ ملک کیلئے کرتے کچھ نہیں گالیاں دینے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔