راجن پور ،کلین اینڈ گرین پنجاب مہم ، عوام کیلئے آگاہی واک کا اہتمام

پیر 17 دسمبر 2018 16:11

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دینے کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا ۔تا کہ لوگوں کو صفائی سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ نے کی۔ یہ واک ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوئی اور چوک کچہری پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنایا جائے۔ اس مہم میں معاشرے کا ہر فرد اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانامحمدافضل ناصر، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور لیاقت علی گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان، چیئرمین میونسپل کمیٹی راجن پور کنورکمال اختر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاضی مسعود الروف کے علاوہ علماکرام ضلعی افسران،میڈیا اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی