سرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ باٹنی کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کے سلسلہ میں کوئز مقابلہ جات کا انعقاد

پیر 17 دسمبر 2018 16:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ باٹنی کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کے سلسلہ میں کوئز مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جب کہ طلبہ نے بارگاہ سرور کونین میں نعت خوانی اور قصیدہ بردہ شریف کی صورت میں گل ہائے عقیدت نچھاور کئے۔

(جاری ہے)

صدر شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر فیروز الدین شاہ نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ کوئز مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں ڈاکٹر عامر علی، ڈاکٹر فیروز الدین شاہ اور ڈاکٹر عبدالغنی فریدی نے اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :