تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس میں تعلیمی سال 2019 میں مختلف پروگرام کے انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو 18دسمبرکومنعقد ہوںگے

پیر 17 دسمبر 2018 16:11

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) تربت یونیورسٹی گوادرکیمپس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گوادر کیمپس میں تعلیمی سال 2019 میں مختلف پروگرام میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کواطلاع دی گئی ہے کہ ان کے انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو (آج) منگل صبح 10بجے نیوٹاون فیزiv میں واقع گوادرکیمپس میں منعقد ہوںگے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق تمام امیدواروں سے کہاگیاہے کہ وہ انٹری ٹیسٹ و انٹرویومیں شرکت کرنے کے لئے اصل شناختی کارڈ یا ب فارم اور اصل تعلیمی اسناد کے ہمراہ گوادر کیمپس آئیں۔اعلامیہ کے مطابق میرٹ لسٹ20 دسمبر کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں آویزاں کی جائے گی جبکہ کلاسز کا آغاز جنوری2019ء کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔