کلر سیداں ،زراعت آفیسر بشارت محمود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقی مل گئی

پیر 17 دسمبر 2018 16:15

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت کلر سیداں میں تعینات زراعت آفیسر بشارت محمود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقی دے کر انہیں کلر سیداں میں ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خالی پوسٹ پر تعینات کر نے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلر سیداں رانا انعام اللہ خان ایک ماہ قبل اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے زراعت آفیسر بشارت محمود کی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :