کشمیر میں گولیاں آزادی کے غیر مسلح مجاہدین کو کبھی کچل نہیں سکتیں ،ْفوجی ترجمان

قابض بھارتی افواج کی معصوم کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے ،ْ میجر جنرل آصف غفور

پیر 17 دسمبر 2018 16:20

کشمیر میں گولیاں آزادی کے غیر مسلح مجاہدین کو کبھی کچل نہیں سکتیں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندوق کی گولیاں آزادی کے غیر مسلح بہادر مجاہدین کو کبھی کچل نہیں سکتیں۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بھارتی فوج کی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ قابض بھارتی افواج کی معصوم کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔اپنے بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت سے متعلق کہا کہ بھارتی فورسز کا کنٹرول لائن کے پار شہری آبادی کو نشانہ بنانا غیر اخلاقی اور قابل مذمت ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ بندوق کی گولیاں آزادی کے غیر مسلح بہادر مجاہدین کو کبھی کچل نہیں سکتیں ،ْبھارتی فوج کو پیشہ ورانہ اخلاقیات کا احترام کرنا چاہیے۔