Live Updates

وفاقی وزیر فیصل واڈا نے لندن پراپرٹیز کا اعتراف کرلیا

تمام جائیدادیں قانونی طریقے سے بنائیں،تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع ہیں،وفاقی وزیر آبی وسائل عابد شیر علی نے 8 جائیدادوں سے متعلق ثبوت پیش کریں ،رہنما تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 دسمبر 2018 16:38

وفاقی وزیر فیصل واڈا نے لندن پراپرٹیز کا اعتراف کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا لندن میں پراپٹریز کے مالک ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا کہ یہ جائیداد یں مکمل طور پر قانونی ذرائع سے بنائی ہے جس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے لندن پراپرٹیز کا اعتراف کیا ہے اور کہا کہ لندن میں جتنی بھی جائیدادیں ہیں مکمل طور پر قانونی طریقے سے بنائی ہیں ،عابد شیر علی نے میری 8 جائیدادوں سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ان جائیدادوں سے متعلق ثبوت پیش کریں ،عابد شیر علی جو پراپرٹیز کا بتا رہے ہیں ان سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ،فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروائی گئی اثاثوں کی تفصیلات میں بھی لندن میں جائیدادوں کو ظاہر کیا ہے ، ڈکلیریش فارم میں پانچ جائیدادوں کی قیمت پاونڈز میں ظاہر کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جن پانچ قیمتوں کو ظاہر کیا گیا ہے ان میں سے تین کی تصدیق ہو چکی ہے کہ وہ فیصل واوڈا کے ہیں جن میں19-20ہائڈ پارک ، ایلگن ایونیو میں اپارٹمنٹ نمبر 292 ، ایڈور روڈ پر واقع گوارڈنگل ٹاور میں اپارٹمنٹ نمبر 177 نمبر شامل ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذت نامزدگی میں دو پراپرٹیز کی قیمتیں پاونڈز میں ظاہر کی گئی ہیں جو کہ پانچ لاکھ 75 ہزار اور 8 لاکھ 85 ہزار پاونڈ ز ہیں جن کے ایڈرس واضح نہیں کیونکہ ای سی پی کی جانب سے ان ایڈریسز پر کچھ اوور رائٹ کیا گیا ہے۔

ہائڈ پارک پلیس کی قیمت 8 لاکھ 49 ہزار اور کوارڈنگل اپارٹمنٹ کی قیمت 5 لاکھ 84 ہزار 350پاون ظاہر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈ ا کی جانب سے فلیٹس اور اپارٹمنٹس کی الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے کاغذ نامزدگی میں جو قیمت بتائی گئی ہے وہ اصل قیمت سے بہت کم ہے۔ ہائیڈ پارک19-20 کی قیمت دراصل 1.3 ملین سے 1.5 ملین پاونڈ ہے جبکہ ایلگن ایو نیو کی کے فلیٹ 292کی قیمت تقریبا 7 لاکھ پاونڈ سے شروع ہو کر 10 لاکھ پاونڈ تک جاتی ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن ) کے رہنما عابد شیر علی نے گزشتہ روز لندن میں فیصل واوڈا کی لندن میں جائیدادوں سے متعلق تین اقساط جاری کیں جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کی لندن میں 8 پراپرٹیز ہیں جس پر فیصل واوڈ انے عابد شیر علی کو چیلنج کیا کہ وہ ثبوت پیش کریں کہ میری لندن میں 8 پراپرٹیز ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات