Live Updates

ماحولیات سے متعلق چین اور پاکستان کا مشن ایک ہی ہے ،چینی سفیر

پیر 17 دسمبر 2018 16:38

ماحولیات سے متعلق چین اور پاکستان کا مشن ایک ہی ہے ،چینی سفیر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) چینی سفیر ذاؤ جنگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیات کو بیحداہمیت دی ہے ۔ ماحولیات سے متعلق چین اور پاکستان کا مشن ایک ہی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پاکستان اور چین کے درمیان ماحولیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا مشترکہ معاہدہ ہوا یہ معاہدہ وزارت موسمیاتی تبدیلی ، نیشنل فورسڑٹری ، گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے درمیان ہوا یہ فیصلہ جنگلات کے سماجی و اقتصادی موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر ذاؤ جنگ نے کہا کہ عمران خان نے ماحولیات کو بے حد اہمیت دی ہے اور وہ پائیدار ترقی کے حصول کے لئے کوشاں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیات سے متعلق چین اور پاکستان کا مشن ایک ہی ہے اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ یہ پاکستان چین کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :