دفتر خارجہ کا امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مزاکرات کا خیر مقدم

پاکستان افغانستان میں امن ومفاہمت کے لئے پرعزم ہے،ترجمان دفتر خارجہ

پیر 17 دسمبر 2018 16:38

دفتر خارجہ کا امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مزاکرات کا خیر مقدم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے پرعزم ہے کیونکہ افغانستان کا امن خطے کا وسیع تر مفاد میں ہے ان خیالات کا اظہارترجمان دفتر خارجہ نے امریکہ اور اور افغان طالبان کے درمیان مزاکرات کے ردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان اورعالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے پر عزم ہے کیونکہ افغانستان کا امن پورے خطے کے مفاد میں ہے اور پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان مزاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔