ریاض :کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہو گا،سعودی عرب

پیر 17 دسمبر 2018 16:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) سعودی انسداد تمباکو نوشی قومی کمیٹی نے کہا ہے کہ سکولوں کے قریب واقع دکانوں کے مالکان اور سامان فروشوں کوکم عمر بچوں کو سگریٹ بیچنے پر 5ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق انسداد تمباکو نوشی قومی کمیٹی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکانوں کے مالکان اور سامان فروش کم بچوں کو سگریٹ فروخت نہ کریں۔ 18برس سے کم عمر کے کسی بھی لڑکے کو سگریٹ فروخت کرنے پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ کمیٹی کے رابطہ کار جمعان الغامدی نے والدین سے پرزور اپیل کی کہ وہ بچوں پر نظر رکھیں او رمذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کی اطلاع ملتے ہی میونسپلٹی کو 940 پر رابطہ کر کے باخبر کردیں۔

متعلقہ عنوان :