سوڈان کے صدر عمر البشیر غیر اعلانیہ دورے پر دمشن پہنچ گئے

صدر بشار الاسد سے ملاقات ،شام اور خطے کی صورت حال پر تبالہ خیال

پیر 17 دسمبر 2018 16:40

شام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) سوڈان کے صدر عمر البشیر غیر اعلانیہ دورے پر اچانک دمشق پہنچ گئے جہاں انہوں نے شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں سربراہان کے درمیان شام اور خطے کی صورت حال پر تبالہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

عمر البشیر مارچ 2011 میں شام کا تنازع بھڑکنے کے بعد دمشق کا دورہ کرنے والے پہلے عرب سربراہ ہیں۔بشار الاسد اور عمر البشیر نے بات چیت کے دوران باور کرایا کہ کئی عرب ممالک کو درپیش حالات اور بحرانات اس امر کے متقاضی ہیں کہ عرب دنیا میں ممالک کی سیادت کے احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی مشترکہ عمل کو یقینی بنایا جائے۔عمر البشیرروز ہی سوڈانی دارالحکومت خرطوم واپس لوٹ گئے۔

متعلقہ عنوان :