اقوام متحدہ اور فلسطینی اتھارٹی کی آئندہ سال فلسطینیوں کے لئے 350 ملین ڈالر فراہم کرنے کی اپیل

پیر 17 دسمبر 2018 16:40

بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) اقوام متحدہ اور فلسطینی اتھارٹی نے آئندہ سال فلسطینیوں کے لئے انسانی ہمدردی ریلیف بنیادوں پر 350 ملین ڈالر فراہمی کی اپیل کی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے اداروں اور غیر حکومتی تنظیموں سمیت 88 مختلف گروپوں نے 2019 ہیومینیٹیرین ریسپانس پلان تیار کیا ہے جس میں 2003 پراجیکٹوں کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پلان کے مطابق 1.4 ملین فلسطینیوں کو خورکا ، طبی سہولیات ، شیلٹر ، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی ضر وری ہے ۔ غزہ پٹی ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں اقوام متحدہ ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر جیمی میکگولڈریکس نے اپنے بیان میں کہا کہ انسانی ہمدردی کا عناصر کو فنڈ میں کمی سمیت متعدد دیگر چیلنجز درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں ہنگامی بنیادوں پر معاؤنت درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال فلسطینیوں کے لئے 350 ملین ڈالر ریلیف فراہمی درکار ہے ۔ دریں اثناء فلسطینی حکام نے بھی عالمی ادارو ںسے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ۔