Live Updates

ملک کی 90فیصد انڈسٹری بند ، بے روزگاری میں اضافہ ہو رہاہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

ملک کے کسان، صنعتکار اور تاجر خوشحال ہونگے توہی ملک ترقی کریگا، ملکی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور ناقص پالیسیوں کی بدولت آج بھی کسانوں کی فصل خراب ہورہی ہے،حاجی اصغر

پیر 17 دسمبر 2018 16:48

ملک کی 90فیصد انڈسٹری بند ، بے روزگاری میں اضافہ ہو رہاہے،فیصل آباد ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ا یگزیکٹو ممبر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ ونائب صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بزنس کمیونٹی اور کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے چاہئیں اور ملک کی 90فیصد انڈسٹری بند ہے جس کی وجہ ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہو رہاہے اگر ملک کے کسان، صنعتکار اور تاجر خوشحال ہونگے توہی ملک ترقی کریگا، انہوں نے اپنے بیان مزید کہاکہ ملکی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور ناقص پالیسیوں کی بدولت آج بھی کسانوں کی فصل خراب ہورہی ہے اور پاکستان کی انڈسٹری او ر پاور لومزفیکٹریاں بند ہونے سے لاکھوں ہنرمندافراد بے روزگارہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

لاگت میں بے پناہ اضافے کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی ڈیمانڈ کم ہوچکی ہے جبکہ ان کی جگہ بھارت،بنگلہ دیش،چین اورملائیشیاکی صنعتیں لے چکی ہیں، مہنگائی کے باعث عوام کی زندگی دوبھرہوگئی ہے نہوں نے ملک کو مالی بحران سے نکالنے کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات کے فروغ اورسرمایہ کاری بڑھانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی مخلصانہ کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے میںایک ایک تاجر اور صنعتکار انکے شانہ بشانہ ہے تاہم حکومت کو ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کو مراعات اور پیداواری لاگت میںکمی لانے کے اقدامات کرنا ہونگے تاکہ برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا اور تجارتی خسارہ میں کمی ہو سکے ، ونائب صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد حاجی محمد اصغر نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کوچاہئے کہ مسائل کے حل کیلئے فیصل آباد چیمبر کے ذرایعے شہر کی تمام صنعتی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں اس طرح سرکاری اداروں اور بزنس کمیونٹی میں موثر رابطوں اور مل کر کام کرنے سے زیادہ بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات